آل بلوچستان حاجی یوسف خلجی رمضان المبارک نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ بمقام ہیلپر ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں شروع ہو گیا

جمعرات 14 مارچ 2024 17:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) آل بلوچستان حاجی یوسف خلجی رمضان المبارک نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ بمقام ہیلپر ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں شروع ہو چکا ہے ، گزشہ رات افتتاحی میچ ینگ نوحصار فٹبال کلب کوئٹہ بمقابلہ گریٹ ہزارہ فٹبال کلب کوئٹہ کے مابین کھیلا گیا ، اس میچ کے مہمان خصوصی حاجی محمد یوسف خلجی تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فٹبال کی دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی مقبولیت کافی زیاد ہے ، بلوچستان کے کھلاڑیوں میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

میچ کے اختتام پر مہمان خاص نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد رقم مبلغ تین لاکھ روپیہ جبکہ فائنل میچ کی فاتح ٹیم کیلئے ساٹھ ہزار روپیہ، رنر ٹیم کیلئے چالیس ہزار روپیہ اور ٹورنامنٹ کے ریفریز کیلئے بھی چالیس ہزار روپیہ دینے کا اعلان کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں