سردار محمد اقبال خلجی کی قیادت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا تجارتی وفد ایران کے شہر زاہدان پہنچ گیا

اتوار 28 اپریل 2024 14:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سردار محمد اقبال خلجی کی قیادت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا تجارتی وفد ایران کے شہر زاہدان پہنچ گیا۔ جو کہ زاہدان میں اپنے مختصر قیام کے دوران زاہدان کے تجارتی وفود سے دونوں ممالک کے تجارتی معاملات اور اس کی بہتری کے لئے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

اور دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے لئے ویزہ کے حصول میں آسانیوں کے حوالے سے زاہدان میں مقیم پاکستان کے کونسل خانہ کے اعلی حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔ جس کے بعد وہ زاہدان میں موجود صوبہ استان بلوچستان کے گورنر سے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کرینگے۔جس کے بعد وہ اپنے وفد کے ہمراہ ایران کے شہر تہران میں منعقد بزنس ایکسپو 2024 میں شرکت کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں