آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 6 نومبر 2023 17:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2023ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

موسلادھار بارش کے بعد وادی کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کااستعمال شروع کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم کوئٹہ، ہرنائی، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ، لورالائی ، پشین، ژوب، موسیٰ خیل، سبی اور مستونگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں