کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا

جمعرات 30 نومبر 2023 15:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2023ء) کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علا قوں میں سرد رہے گا بلو چستان کے ضلع قلا ت اور زیارت میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگر ی سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ اور گر د نواح میں موسم خشک اورسر د رہے گا کو ئٹہ شہر میں کم سے کم درجی حرات3ڈگر ی سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلو چستان کے دیگر بالائی علا قوں میں مزید رہے گا۔

(جاری ہے)

بلو چستان ساحلی شہر گوادر میں 16جیونی میں 17ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارد کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں12سبی 8،تربت میں 16ڈگر ی سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلو چستان کسی اضلاح میں بارش کا امکان ہے شمالی بلو چستان میں اور بالائی علا قوں میں سر دی کی شدت میں ا ضا فے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں