سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب رانا محمد سلیم کا گندم خرید مراکز کوٹ مٹھن اور مٹ واہ کا دورہ

جمعہ 28 اپریل 2023 23:24

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2023ء) سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب رانا محمد سلیم نے گندم خرید مراکز کوٹ مٹھن اور مٹ واہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے گندم کی خریداری اور ان لوڈنگ کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کوچاہیئے کہ وہ اپنی گندم سنٹر پر لے آئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ ٹارگٹ کو ہر صورت میں مکمل کریں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کاروئیاں جاری رکھی جائیں، گندم ضلع سے ہاہر نہ جانے پائے۔

ضلع راجن پور میں گندم خریداری کے لئے 9سنٹرز بنائے گئے ہیں، ضلع راجن پور کا گندم خریداری ٹارگٹ 2لاکھ میٹرک ٹن ہے۔اس موقع پر ضلعی افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو محمد اکبر ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں