کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کی زیر صدارت زرعی سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 6 مئی 2023 23:20

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2023ء) کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت زرعی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کپاس کا پیداواری مقابلہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر صوبہ میں پہلا انعام 15 لاکھ ،دوسر انعام 12 لاکھ اور تیسرا 10 لاکھ روپے ہوگا،پیدواری مقابلہ جیتنے کیلئے پانچ ایکڑ کے متصل پلاٹ پر کپاس کی کاشت ضروری ہے، صوبائی کے ساتھ ضلع لیول پر بھی نقد انعامات دئیے جائیں گے اورہرکاشتکار اس مقابلہ میں ضرور حصہ لے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈویژن ڈی جی خان صوبائی سطح کا مقابلہ ضرور جیتے گا، دریں اثناڈیرہ غازی خان ڈویژن کے چاروں اضلاع راجنپور، ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور لیہ میں 48 کپاس سہولت سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں جس کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا، کمشنر نے کہا کہ ہر تحصیل میں کم سے کم 3 کپاس سہولت سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں معیاری بیج،کھاد اور زرعی ادویات کے علاؤہ ماہرین بہتر فصل کیلئے رہنمائی دیں گے اورکپاس کی زیادہ کاشت کیلئے ملکر کام کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں