ضلع کے چھوٹے کاشتکاروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے لیزر لینڈ لیولنگ مشین کی فراہمی کا آغاز

جمعرات 8 جون 2023 16:10

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2023ء) ڈائریکٹر زراعت ان فارم واٹر مینجمنٹ ڈی جی خان محمد اشفاق نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور کے چھوٹے کاشتکاروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے لیزر لینڈ لیولنگ مشین فراہم کی جا رہی ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے فی لیزر لینڈ لیولر مشین پر 250000 کی سبسیڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے آج ڈپٹی ڈائریکٹر آفس ان فارم واٹر مینجمنٹ راجن پور میں کاشت کاروں کی موجودگی میں چالیس لیزر لینڈ لیولر مشینوں کی قراندازی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ان فارم واٹر مینجمنٹ ایاز بخاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کے نمائندہ دوست محمد اور دیگر افسران موجود تھے۔حکومت پنجاب کی جانب سے 40 لیزر لینڈ لیولر مشینوں پر ایک کروڑ روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔اس سے نہ صرف زمین لیول کی جائیگی بلکہ پانی کی بھی بچت ہوگی۔قرعہ اندازی کے ذریعے راجن پور کی تینوں تحصیلوں میں سے 40 خوش نصیبوں کے نام نکالے گئے۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں