راجن پوربھرمیں کسان سہولت سنٹرزقائم کر دئیے گئے ہیں، محکمہ زراعت

ہفتہ 10 جون 2023 20:39

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) محکمہ زراعت توسیع ضلع راجن پور کے زیر اہتمام کسان بازار / کسان سہولت سنٹرز کا قیام ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی ہدایات پر ضلع بھرمیں کسان سہولت سنٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ کسانوں کی سہولت کیلئے قائم کیئے گئے سہولت سنٹر پر زرعی ادویات، کھادیں اور بیج دستیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے کسانوں کو ایک ہی چھت تلے ارزاں نرخوں پر معیاری کھادوں، زرعی ادویات اور بیجوں کی فراہمی کیلئے ان سہولت سنٹرز کا آغاز کیاہے۔ کسان سہولت سنٹر ز پرعلاقہ کے مقامی کسانوں کو نہ صرف اعلیٰ کوالٹی کی زرعی ادویات، کھادیں اور بیج وغیرہ میسر ہوں گے بلکہ کسانوں کو محکمہ زراعت کے ماہرین فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیلئے آگاہی بھی فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور محمد آصف نے بتا یا کہ ضلع راجن پور میں کسانوں کی سہولت کیلئے کل تین سہولت سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ تحصیل راجن پور تحصیل جام پور اور تحصیل روجھان میں ایک ایک کسان بازار/کسان سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں