راجن پور میں کسانوں کی سہولت کیلئے تین سہولت سنٹر قائم کئے گئے ہیں، ڈی سی راجن پور

بدھ 14 جون 2023 17:49

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2023ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے کسان سہولت سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں کسان سہولت سنٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ کسانوں کی سہولت کیلئے قائم کیئے گئے سہولت سنٹر پر زرعی ادویات، کھادیں اور بیج دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے کسانوں کو ایک ہی چھت تلے ارزاں نرخوں پر معیاری کھادوں، زرعی ادویات اور بیجوں کی فراہمی کیلئے ان سہولت سنٹرز کا آغاز کیاہے۔ کسان سہولت سنٹر ز پر مقامی علاقہ کے کسانوں کو نہ صرف اعلیٰ کوالٹی کی زرعی ادویات، کھادیں اور بیج وغیرہ میسر ہونگے بلکہ کسانوں کو محکمہ زراعت کے ماہرین فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیلئے آگاہی بھی فراہم کریں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع راجن پور میں کسانوں کی سہولت کیلئے کل تین سہولت سنٹر قائم کئے گئے ہیں تحصیل راجن پور تحصیل جام پور اور تحصیل روجھان میں ایک ایک کسان بازار/کسان سہولت سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں