کسانوں کو کپاس کی زیادہ پیداوار کیلئے حکومت ہرقسم کے اقدامات یقینی بنارہی ہے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب

بدھ 14 جون 2023 18:52

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2023ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد امین اویسی کا راجن پور کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے” زیادہ کپاس اگائو مہم “کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد حنیف خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیسٹ وارننگ راحت حسین راشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹرشعیب کلیم بھٹہ کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے چیف افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد امین اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

کسانوں کو کپاس کی بہتر پیداوار کے لیے مفید مشورے دیں۔کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف نے کپاس کی پیداوار، کسان سہولت بازار، معیاری ادویات کی فراہمی ،کھادوںکی کنٹرول ریٹ پر فراہمی اور نہری پانی کی فراہمی بارے مکمل بریفنگ دی۔

قبل ازیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب محمد امین اویسی نے کپاس کی فصل اور زرعی ادویات مارکیٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کے علاوہ کسان سہولت بازار میں کسانوں کے لئے معیاری زرعی ادویات، کھاد اور معیاری بیج دستیاب ہیں۔اور کسانوں کی رہنمائی کے لیے ماہرین کسان سہولت بازار میں موجود ہیں،محکمہ زراعت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کی رہنمائی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں