ربیع کی فصل کے دوران کھاد کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ڈی سی راجنپور

جمعرات 26 اکتوبر 2023 18:10

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2023ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی زیر صدارت محکمہ زراعت اور کھاد ڈیلرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ربیع کی فصل کے دوران کھاد کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کھاد کی کمپنی سے رابطہ کر کے اپنے ضلع کی ڈیمانڈ بتائیں۔کپاس کی کاشت کے دوران جو مسائل رہے ہیں وہ اب نہیں ہونے چاہیے۔ہمارا مقصد کسانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔محکمہ زراعت کے افسران ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ کریں۔گندم کی فصل کے دوران کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں