راجن پور میں رشتے کے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ ‘خاتون سمیت 3افراد جاں بحق‘ 5 زخمی

چک دریشک میں رشتے کے تنازع پر2 مسلح گروپوں میں تصادم ہوا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 26 مارچ 2019 12:54

راجن پور میں رشتے کے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ ‘خاتون سمیت 3افراد جاں بحق‘ 5 زخمی
راجن پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ۔2019ء) راجن پور میں رشتے کے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق،منگل کو راجن پور کے علاقے چک دریشک میں رشتے کے تنازع پر2 مسلح گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد جان سے گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہےجبکہ 5زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا.

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کیا. پولیس حکام کے مطابق مقتولین میں پسند کی شادی کرنے والا مجید، اس کی والدہ شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا.

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 سال قبل مجید اور فرزانہ نے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے خاندان کو رنج تھا، مبینہ طورپرلڑکی کے رشتہ داروں نے مجید کے گھر پرفائرنگ کی.

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا. راجن پور کے علاقے چک دریشک میں رشتے کے تنازع پر2 مسلح گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد جان سے گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہےجبکہ 5زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا. فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کیا.

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کیا. پولیس حکام کے مطابق مقتولین میں پسند کی شادی کرنے والا مجید، اس کی والدہ شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 سال قبل مجید اور فرزانہ نے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے خاندان کو رنج تھا، مبینہ طورپرلڑکی کے رشتہ داروں نے مجید کے گھر پرفائرنگ کی. پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا.

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں