وزیراعظم کی طرف سے غریب شخص کی بیوی کے علاج کیلئے امدادی چیک

جمعہ 24 فروری 2017 20:49

وزیراعظم کی طرف سے غریب شخص کی بیوی کے علاج کیلئے امدادی چیک
راجن پور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی طرف سے تحصیل جام پور کے ایک غریب آدمی محمد جعفر حجانہ کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا اس کی بیوی کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا ، اس حوالے سے محمد جعفرنے بتایا کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنی بیوی کے علاج کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو درخواست کی تھی کہ میری بیوی گردوں کی بیماری میں مبتلا ہے ، میں غریب آدمی ہوں اوراس کا علاج نہیں کرا سکتا جس پر وزیر اعظم پاکستان نے ایک لاکھ روپے کی امداد کر کے عوامی خدمت کا ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں