راجن پور ‘ بگٹی قبیلے کے دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ‘ متعدد زخمی

ہفتہ 16 اگست 2014 13:41

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پر واقع علاقے باڑو میں بگٹی قبیلے کے دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق دونوں گروہوں میں تصادم بارش کا پانی جمع کرنے کے تنازعے پر شروع ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خونی شکل اختیار کرلی۔ دونوں گروپ نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے.تصادم کو روکنے اور امن و امان کی بحالی کے لئے قبائلی عمائدین اور مقامی حکام نے رابطوں کا آغاز کردیا ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں