صدیق آباد کالونی کے لیے ریلوے کراسنگ اور سڑک کی تعمیر کےلیے دس کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ہے، مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:09

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صدیق آباد کالونی کے لیے ریلوے کراسنگ اور سڑک کی تعمیر کےلیے دس کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری  دیدی  ہے منصوبے پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے  چیرمین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی سے ملاقات کی اور ڈی جی خان کی صدیق آباد کالونی ریلوے کراسنگ سمیت سڑک کی تعمیر کے لیے این اوسی کےجلد اجراء اور دیگر امور پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیرمین ریلوے نے متعلقہ افسران کو جلد از جلد این اوسی جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔مشیر برائے صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے صدیق آباد کالونی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت شاہ سکندر روڈ ریلوے پھاٹک کراسنگ سے مغربی جانب عبدااللہ ٹاؤن تک دو کلومیٹر کارپیڈ روڈ ٹائف ٹائل اور سیوریج کےلیے نالہ بھی بنایاجائےگا۔ انہوں کہاکہ حکومت پنجاب نے منصوبے کےلیے دس کروڑ سے زائد کے فنڈز کی منظوری دیدی  ہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں