ڈی جی خان آرٹ کونسل حسن قرآت ، نعت کے مقابلہ جات

جمعرات 10 جنوری 2019 18:49

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) ڈی جی خان آرٹ کونسل چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت حسن قرآت اور نعت کے مقابلہ جات منعقد کرا رہی ہے۔ جس میں 13 سال سے کم اور 13 سال سے 20 سال تک کے نوجوان گھر بیٹھے مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقابلہ جات میں حصہ لینے والے بچے، بچیاں 2سے 3منٹ کی کسی موبائل سے اپنی قرآت یا نعت کی ویڈیو ریکارڈ کریں اور ڈی جی خان آرٹ کونسل کے اس واٹس ایپ نمبر 0333-3491762 پر اپنا نام، ولدیت، پتہ، عمر اور کیٹیگری کے ساتھ واٹس ایپ کر دیں۔

ابتدائی سکرونٹی کے عمل کے بعد ججز کا پینل اپنا رزلٹ جاری کرے گا۔ اگر آپ لائیومقابلہ کے لئے کوالیفائی کریں گے تو آپ کو اسی نمبر پر مطلع کیا جائے گا۔ ان مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈرز میں پہلا انعام 10ہزارروپے ،دوسرا انعام 6 ہزار روپے اور تیسرا انعام 4ہزارروپے دیا جائے گا ۔مزید معلومات کے لئے اوپر دیے گئے نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں