معذور افراد کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، ڈپٹی کمشنر راجن پور

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:55

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں ان کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب خصوصی افراد کی امداد کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان نے گذشتہ روز مڈ رندان تحصیل جام پور کے رہائشی ہاتھوں سے معذور شخص یار محمد رند کو 20ہزار روپے کا امدادی چیک دیتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں