آزادکشمیر کے طلباء و طالبات مستقبل کے چیلنجز کا کامیابی کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں،
صدر آزادکشمیر جدید علوم میں مہارت حاصل کرکے مقابلے اور مسابقت کی دنیامیں آگے نکلنے کی کو شش کریں علم و ہنر ہی وہ دولت ہے جو ہمارے نوجوانوں کو معاشرے کا باعزت شہری اور ملک و ملت کو ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کر سکتی ہے،سردار مسعود خان کا یونیورسٹی آف پونچھ کے زیر اہتمام منعقدہ کنووکیشن سے خطاب
جمعہ 16 نومبر 2018 21:43
(جاری ہے)
اس موقع پر یونیورسٹی آف پونچھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان ،وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد ، مختلف فیکلٹیز کے ڈین حضرات ، شعبہ جات کے سربراہان ، ڈگریاں اور میڈل حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے والدین سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعداد موجود تھی اپنے خطاب میں یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے طلباء و طالبات ، استاتذہ اور والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف پونچھ نے مختصر عرصہ میں اعلی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا جو اس علاقہ کے طلباء و طالبات اور والدین کیلئے انتہائی فخر اورا عزاز کے بات ہے ۔
صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ان کا خود اس علاقے سے تعلق ہے ۔اورانھوں نے تعلیم بھی یہاں کے تعلیمی اداروں میں حاصل کی ۔ آج طلباء کو تعلیم کی جو سہولتیں حاصل ہیں ان کا آج تیس چالیس سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا ۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں تعلیم کی ترقی اور فروغ حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے اور یہ بات نہائت خوش آئند ہے کہ اس وقت آزادجموں وکشمیر شرح خواندگی میں پاکستان کے تمام صوبوں سے آگے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان طلباء اور طالبات کو نہ صرف ریاست کا یہ اعزاز برقرار رکھنا ہے بلکہ تعلیمی لحاظ سے آزادکشمیر کو مزید آگے لے جانا ہے ۔انھوں نے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نصیحت کی کہ وہ پوری لگن اور انتھک محنت سے زندگی کے اعلی مقاصد حاصل کرنے اور والدین ، اساتذہ اور ملک ملت کی توقعات پر پورا اترنے کے کوشش کریں ۔ صدر آزادکشمیر نے طلباء پر یہ بھی زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی روایات اور سماجی اقدار پر عمل پیرا ہوں اور ایمان داری راست بازی اور اعلی کردار کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنائئں کیونکہ کردار کے بغیر تعلیم کی کوئی اہمیت اور وقعت نہیں ہمارے نوجوان طلباء و طالبات دینا کے کسی بھی ملک میں جائیں تو اپنی قوم ، ملک والدین اور اساتذہ کے کردارکوکبھی نہ بھولیں صدر سردار مسعود خا ن نے طلبا ء کو ہدائت کی کہ وہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ذارئع ابلاء اور سوشل میڈیا کو معاشرہ کی بہتری اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے استعمال کریں ۔ انھوں نے کہا کہ اب موبائل فون نے قلم اور کتاب کی جگہ لے لی ہے لہذا موبائل فون اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو تفریح طبع کیلئے استعمال کرنے کے بجائے اعلی قومی اور علمی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے انہوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ کو تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے مختصر عرصہ میںتعلیم کے میدان میں جس مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ بہت حوصلہ افزا ہے انھوں نے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات ، اساتذہ اور علاقے کے عوام پر زور دیا کہ وہ راولاکوٹ اور گرد ونواح کے علاقوں کی خوبصورتی اورحسن کو برقرار رکھنے کیلئے عوام میں بڑے پیمانے پر شعور بیدار کریںتاکہ اس خطہ کو سیاحوں کے لئے پر کشش بنایا جاسکے ۔۔ قبل ازیں صدر آزاد کشمیرنے جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز بھی تقسیم کیئے ۔متعلقہ عنوان :
راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
راولاکوٹ دھرنا میں پھر بجلی بلز نظر آتش، راولاکوٹ دھرنے کو نو ماہ ہو گئے
چوہدری لطیف کا دورہ راولاکوٹ ،سردار حسن ابراہیم سے سردار جاوید ابرہیم کی وفات پر اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت مشن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام بھر پور انداز سے جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنرظفروال
رائیونڈ،بھٹو شہید کے حق میں ہونے والے فیصلے کی خوشی میں کل یوم تشکر
آٹا سستا ،جلی پر لگے ٹیکسوں کو ختم ہونا چاہیے مگر یہ سب متحد ہو کر کیا جا سکتا ہے،سردارعتیق خان
میرپور، لڑکا بن کر شادی کرنے والی نوسرباز لڑکی گرفتار
راولاکوٹ کے نوجوان نے 40 لاکھ روپے واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
راولاکوٹ میں المناک حادثہ ،مچھلی شکار کے لیے گئے تین نوجوان دوست تالاب میں ڈوب کر جاںبحق
راولاکوٹ، کار حادثے میں خاتوان جاں بحق ،چار افراد زخمی
مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ اور جنرل سیکرٹری کوثر پروین ایڈووکیٹ کا پونچھ ڈویژن ..
خواتین صنف آہن،تمام شعبوںمیں انتہائی طاقتور کردار ہے،وائس چانسلرجامعہ پونچھ
فلسطین اورکشمیر کے قومی پرچموں کے سائے تلے آزاد کشمیر کے خطہ پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں فلسطین سے اظہار ..
راولا کوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف