آزادکشمیر بھر میں مقبول بٹ شہیدکا37واں اورشہداء چکوٹھی کا29واں یوم شہادت نہائت عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا

قوم پرست تنظیموں کی زیراہتمام جلسی,جلوس اوریلیاں،مختلف پروگرمات کا انعقاد ، شہداء کو خراج عقیدت پیش ،انکے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا آزاد کشمیر میں سرکاری سطح پر م عزم نو منا یا گیا ،عام تعطیل رہی

جمعرات 11 فروری 2021 19:23

راولاکوٹ ،ہجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2021ء) قائدکشمیر مقبول بٹ شہیدکا37واں اورشہداء چکوٹھی کا29واں یوم شہادت نہائت عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا ۔اس سلسلہ میں جموں کشمیرلبریشن فرنٹ,جموں کشمیرسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ,جموں کشمیراین ایس ایف,جموں کشمیرنیپ,پیپلزنیشنل پارٹی کے زیراہتمام جلسی,جلوس اوریلیاں نکالی گئیًں,مختلف پروگرمات کا انعقاد کیا گیا ۔

آزادکشمیر بھر میں سرکاری سطح پر م عزم نو منا یا گیا اور عام تعطیل رہی ۔راولاکوٹ میں مقبول بٹ کے یوم شہادت کی مناسبت سے قوم پرست تنظیموں کی جانب سے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئی۔ شہید کشمیر مقبول بٹ اور شہیداے چکوٹھی کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔اس موقع پر شہداء کے مشن کی تکمیل کے حق میں ا وربھارت کیخلاف نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مبینہ طور پر تقسیم کشمیر کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔وزیر اعظم کشمیر راجہ فاروق حیدر اور صدر ریاست مسعود خان کی اپیل پر سرکاری سطح پر یوم مقبول بٹ پر آزاد کشمیر میں یوم عزم نو منایا گیا ۔ حکومت کو اس پر خراج تحسین کیا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے مظفرآباد، ہجیرہ ،کوٹلی ،تراڑکھل ،باغ ،میر پور سمیت تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں بھی جموں کشمیرلبریشن فرنٹ,جموں کشمیرسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ,جموں کشمیراین ایس ایف,جموں کشمیرنیپ,پیپلزنیشنل پارٹی کیزیراہتمام جلسی,جلوس اوریلیاں نکالی گئیًں,مختلف پروگرمات منعقد ہوئے ۔

جن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قائدکشمیرمقبول احمدبٹ اورشہدائ چکوٹھی کوخراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔یادرہے شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کو بھارتی حکومت نے 11 فروری 1984 کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی اسی دن 11 فروری 1990 کو کنٹرول لاہن عبور کرنے کی کال پر بھارتی فورجی فایرنگ سی. Jknsf کے 3 کارکنان بھی شہید ہوے تھے۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں