مقبوضہ کشمیر کی عوام کو تنہائی کا احساس نہیں ہونے دینگے۔سابق وزیراعظم سردارعتیق

تین اکتوبرکو مجلس عاملہ کے اجلاس میں سیزفائرلائن توڑنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہم سے زیادہ بہادری کا مظاہرہ کیا۔صدرمسلم کانفرنس کاجلسہ عام سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 18:28

مقبوضہ کشمیر کی عوام کو تنہائی کا احساس نہیں ہونے دینگے۔سابق وزیراعظم سردارعتیق

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26ستمبر2016ء) :مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے تین اکتوبر کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں سیز فائر لائن توڑنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے مسلم کانفرنس کے کارکن اور نوجوان اس لکیر کو پر امن طریقے سے مٹائیں گے ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کو وسعت دینا چاہتے ہیں تاکہ اقوام عالم کا ضمیر بیدار ہو سکے مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہم سے زیادہ بہادری کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ملکی حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں بھارت نواز لیگ کو مشکل میں دیکھ کر سرحدوں کا رخ کرتا ہے پاکستان پر حملہ کشمیر یوں پر حملہ تصور کیا جائے گالاکھوں مرد و زن پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں جو تحریک آزادی کشمیر میں جان ڈالتے ہوئے پاکستان کی سالمیت بقاء اور استحکام کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے مسلح افواج کے سپہ سالار کے جرأت مندانہ اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیگن آباد پاچھیوٹ میں جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے کی تقریب سے ممبر قانون ساز اسمبلی و چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سردار صغیر چغتائی، مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سردار طاہر اکرم ایڈووکیٹ،سردار ارشاد خان،ضلعی صدر سردار اظہر نذر،راجہ نثار، سردار کمال ایڈووکیٹ،سابق امیدوار اسمبلی سردار کاشان مسعود،ظفر حسین شاہ ایڈووکیٹ،خواجہ جاوید صدر حلقہ تین،سردار نیاز تبسم، عبدالرحمن،سردار آصف مجید،نشاط اکبر،سردار فاروق خان،طارق یوسف،سردار افتخار،صوبیدار(ر) رزاق خان، سردار مظہر لال،سردار عاشق حسین،سردار اخلاق شبیر،سردار عبدالرحیم،حجاب الحیاء ساجد، سردار عثمان عتیق ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس،سردار منظور خان،سجاد حسین شاہ،ارسلان امین عباسی،سردار امجد نسیم ایڈووکیٹ،سردار انور خان،نعیم شربت،نثار شریف،سردار ناصر حنیف،قاری ابرار، سردار طاہر سلطان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس سے قبل جب سردار عتیق گیگن آباد پہنچے تو کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور پاکستانی بینڈ قومی ترانے سمیت ملی نغموں کی دھنوں کو وقفے وقفے سے فضا میں بکھیرتا رہا سردار عتیق احمد خان نے مزید کہا کہ ہم نے زوردار طریقے سے اقتدار دیکھا ہوا ہے سیٹوں کے حصول سے بڑھکر ہم ریاستی ورثے کے پہرے دار ہیں اور نسلوں کے مستقبل کا تحفظ چاہتے ہیں کمزوری کی کوئی بات کی نہ کریں گے، سردار صغیر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا خود منوایا کسی کے کردار سے ممبر اسمبلی صدر یا وزیر اعظم اہم نہیں ہوتا سردار سیاب خالد میرے لئے کل بھی محترم تھے آج بھی ہیں اس وقت آزادکشمیر میں سہ جماعتی حکومت ہے اپوزیشن میں مسلم کانفرنس پی ٹی آئی اور جے کے پی پی ہیں چالیس پینتالیس ممبران اسمبلی تین چار ممبران سے خوفزدہ ہیں غیر ریاستی دخل اندازی زیادہ دیر نہیں چلے گی آکسیجن سلنڈر اترنے پر پتہ چلے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے وزیر اعظم پاکستان نے جو تقریر کی اس سے اچھی بھی ہو سکتی تھی اگر پاکستانی فوج کشمیریوں کے نام لے سکتی ہے تو سیاستدان کیوں نہیں تاہم جو ہوا ہم اسے بھی غنیمت جانتے ہیں ہم کسی داخلی جھگڑے کو تحریک آزادی یا مسلئہ کشمیر پر حائل نہیں ہونے دیں گے میاں نواز شریف شرما شرما کر ملنے کے بجائے حریت اور کشمیری قیادت سے کھل کر ملیں کشمیر پر کوئی جھگڑا نہیں ہم کھل کر ساتھ دیں گے مقابلہ دیگر امور پر ہوگامسلئہ کشمیر پر نہیں میاں صاحب اور ان کے ساتھیوں کو تحریک آزادی کو کمزور کرنے اور چھرے گھونپنے کا حساب دینا ہو گا، آزادکشمیر بھر میں تنظیم سازی مکمل کر کے تمام تنظیموں کو فعال بنائیں گے حلقہ چار کے عوام نے جماعت کا بھر پور ساتھ دیا جس کے لئے جملہ عوام ووٹرز اور کارکنوں کا ممنون ہوں اللہ نے توفیق دی تو ایک سڑک کیا جملہ مسائل حل کریں گے اس موقع پر سردار صغیر چغتائی نے کہا کہ عوامی خدمت میرا نصب العین ہے جماعتی قیادت نے جو اعتماد کیا اس پر ممنون ہوں اور پورا اترونگا عوامی مسائل میرٹ پر حل کرونگا انتخابات کے دوران اگر میرے کسی ساتھی نے بھی جو اعلان کیا وہ میرا اعلان ہو گا اور اسے پورا کرونگا طاہر سلطان اور ان کے ساتھیوں کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں