سعودی عرب کے مالی تعاون سے تعمیر کئے گئے ضلعی ہیڈکوارٹرکمپلیکس راولاکوٹ اورباغ کی افتتاحی تقریب

سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ کے مشیر الشیخ عبداللہ الشعیبی کا خطاب

منگل 23 اپریل 2019 20:00

راولاکوٹ، باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان کلمہ توحید کی بنیاد پر دیرینہ ، پائیدار اورمستحکم تعلقات استوار ہیں ،پاکستان میں زلزلہ کی قدرتی آفت سے ہونے والے قیمتی جانی ومالی نقصان پر سعودی حکومت اورعوام کو دکھ اورصدمہ ہے ، برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے مالی تعاون سے ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ضلعی ہیڈکوارٹرکمپلیکس راولاکوٹ اورباغ کاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ کے مشیر الشیخ عبداللہ الشعیبی نے کہا کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ مرحوم نے سعودی عوام کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی بحالی اورتعمیر نو کیلئے تعلیم ،صحت ، گورننس کے شعبوں میں بھرپور مالی معاونت کے ذریعے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے عوام اورحکومت کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا ، جس پر عمل کرتے ہوئے آزادکشمیر اورخیبرپختونخواہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں منصوبوں کی تعمیر کاکام شروع کیا گیا ،شاہ عبداللہ کی وفات کے بعد شاہ سلیمان اورولی عہد محمد بن سلیمان نے بھی اُسی کمٹمنٹ پر عمل کرتے ہوئے منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈز فراہمی کا تسلسل جاری رکھا اورآج ہم راولاکوٹ اورباغ کے ضلعی ہیڈکوارٹرز کے منصوبوں کو مکمل کرکے عوام کو نئے اورروشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں ، برادر اسلامی ملک پاکستان اورآزادکشمیر کے عوام کی صحت وتعلیم کے شعبوں میں ترقی کیلئے سعودی عرب کی جانب سے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا،افتتاحی تقریب میںمشیرسعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ عبداللہ الشعیبی کے ہمراہ اسلام آباد میں متعین سعودی سفارتخانہ میں نائب ناظم الامور حبیب اللہ البخاری ،فیصل الیحییٰ ، یاسر البکری شامل تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین ایرا ء بریگیڈئر محمد لطیف نے کہا کہ سعودی عرب نے زلزلہ کی قدرتی آفت کے بعد جس طرح حکومت پاکستان کے ذریعے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد کی اُس سے آج زلزلہ متاثرہ علاقوں میں گورننس ، تعلیم اورصحت کے شعبوں میں عالمی معیار کی سہولیات عوام کو میسر آئی ہیں اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ،سعودی عرب اورپاکستان کے درمیان اخوت اوربھائی چارے کی بنیاد پر قائم تعلقات میں مزید استحکام اوروسعت پیدا ہوئی ہے،حکومت پاکستان کی مالیاتی مشکلات کے پیش نظر اس طرح کی مستقبل کے تقاضوں اور ضروریات سے ہم آہنگ جدید زلزلہ مزاحم عالمی معیار کی سہولیات کی عوام کو فراہمی حکومت کیلئے مشکل چیلنج تھا ہم بے مثال تعاون پر اپنے برادر اسلامی ملک کے عوام اورحکومت کا شکریہ اداکرتے ہیںاوریہ توقع کرتے ہیں کہ سعودی حکومت زلزلہ متاثرہ علاقوں مالیاتی وسائل کی قلت کے باعث تاحال شروع نہ ہونے والے تعلیم اورصحت کے شعبوں کی تعمیر کیلئے بھی مالیاتی وسائل مہیا کرے گی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیرا زاہد عباسی نے کہا کہ سعودی عرب ،پاکستان اورآزادکشمیر کے عوام باہم مضبوط رشتوں میںجڑئے ہوئے ہیں ، آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سعودی حکومت اورعوام کی جانب سے تعمیر کئے گئے منصوبوں کو آزادکشمیر کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے ، یہ منصوبے مستقبل کی دونوں ممالک کی نسلوں کیلئے پائیدار تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کاسبب بنیں گے ، زاہد عباسی نے کہا کہ آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سعودی عرب کی جانب سے گورننس اورتعلیم کے شعبوں کی بحالی اورتعمیر نو کیلئے ساڑھے چار ارب روپے کی خطیر گرانٹ سے راولاکوٹ اورباغ کے سرکاری دفاتر کو ایک ہی جگہ جدید زلزلہ مزاحم بنیادوں پر تعمیر کرتے ہوئے مستقبل میں ان علاقوں کے عوام کو ایک ہی چھت تلے تمام سرکاری دفاتر کی سہولت مہیا کردی گئی ہے ، جبکہ ان دونوں ضلعی صدرمقامات پر سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے حکومت کی جانب سے متعین ہونے والے سرکاری افسران وملازمین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ رہائشگاہیں بھی تعمیر کی گئیں ہیں ،سیکرٹری سیرا زاہد عباسی نے سعودی وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر لائن کے اُس پار ہندوستانی تسلط کیخلاف برسرپیکار کشمیری مسلمان بھی سعودی حکومت کی توجہ اورمدد کے منتظر ہیں ، سعودی عرب کی حکومت اورعوام کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے عالمی سطح پر اپنا جاندار کردار اداکرتے ہوئے جدوجہد آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں ، تقریب میں ، سینئر جائنٹ سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن اویس نعمان کنڈی ،ڈپٹی سیکرٹری حسن اختر ،پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ایس ایف ڈی محمد طاہر ، چیف انجینئر ایس ایف ڈی سید یاسر گیلانی، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ضیاء ، پروگرام منیجرڈی آر یو راولاکوٹ محمد طاہر،خواجہ عمیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ، تقاریب کے اختتام پر سعودی فنڈفارڈویلپمنٹ کے مشیر عبداللہ الشعیبی نے ڈپٹی چیئرمین ایرا ، سیکرٹری سیرا ، ترکش تعمیراتی کمپنی سیاہ قلم کو سوینئر پیش کیا ،جبکہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین بریگیڈئر محمد لطیف کی جانب سے بھی سعودی وفد ، سیکرٹری سیرا کو بھی ایراء کے یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں