یوم شہداء دوتھان کے حوالے سے یادگارشہداء پر تقریب کاانعقاد

ہفتہ 29 اگست 2020 19:01

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2020ء) یوم شہداء دوتھان کے حوالے سے یادگارشہداء دوتھان کے مقام پرایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں علماء کرام کی ایک بڑی تعدادکے علاوہ سرکردہ سیاسی وسماجی لوگوں اورگردونواح کے علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 29اگست 1947ء کودوتھان کے مقام پرجن پانچ شہداء نے جانوں کانذرانہ دے کرہندوستان کی فوج کوباغ جانے سے روک کریہ ثبات کیاکہ کشمیری بغیرہتھیارکے بھی اپنی آزادی کے لئے عملاًجنگ لڑسکتے ہیں ان پانچ شہداء نے دوتھان کے مقام پرپتھروں ڈنڈوں اورکلہاڑیوں سے لیس ہوکرہندوستان کی فوج کے دستے کوشکست فاش دی ۔

مقررین نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ پوری کشمیری قوم 1947ء والاجذبہ جہادپیداکرکے تمام مردوزن بچے اوربوڑھے ایک پلیٹ فارم پرآکرمتحدہ زوردارتحریک چلائیں جس سے عالمی ضمیرجاگ اٹھیں اورہندوستان کومقبوضہ کشمیرسے نکلناپڑے ۔

(جاری ہے)

ان مقررین نے کہاکہ کشمیریوں نے جس طرح 1947ء میں بے سروسامانی کے عالم میں آزادی کی جنگ لڑکرآزادکشمیرکے اس خطہ کوآزادکروایاتھااب پھروہ جذبہ آزادی پیداکرنے کاموقع آگیاہے ۔

یوم شہداء دوتھان کی اس تقریب کی صدارت پانچ شہداء میں سے ایک شہیدسردارفقیراللہ خان کے صاحبزادے سردارمحمداسحاق خان نے کی قبل ازیں یادگارپرقرآن خوانی کی گئی بعدازاں دعائیہ تقریب کاانعقادبھی کیاگیااس موقع پراصلاحی کمیٹی کوئیاں کے رہنمائوں اورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدرسردارصابرایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں دوتھان کے قریب کوئیاں کے مقام وہاں کے شہیدکی یادمیں یادگارقائم کرنے کے لئے سنگ بنیادرکھاگیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سردارمحمدصابرایڈووکیٹ تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں