علی امین خان گنڈہ پور نے آزاد پتن میں ممبر قانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی کی گاڑی کے جائے حادثہ کا معائنہ کیا

ہفتہ 12 جون 2021 19:55

راولا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے آزاد پتن میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار و ممبر قانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی کی گاڑی کے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور حادثے کے نتیجے میں صغیر چغتائی کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کی جانب سے صغیر چغتائی کی میت کی تلاش کے حوالے سے جاری آپریشن پر وفاقی وزیر کو بریفننگ دی گئی ۔وفاقی وزیر نے آپریشن کو مزید تیز کرنے اور تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں