پرویز الٰہی کی رہائی انصاف کی جیت ،جلد بانی چیئرمین بھی عوام کے درمیان ہونگے‘ احمر رشید بھٹی

رائے ونڈ کے شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر نہیں،تھرپارکر بنا دیا گیا ‘ رکن پنجاب اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 مئی 2024 12:26

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوممبر پنجاب اسمبلی احمر رشید بھٹی نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی رہائی انصاف کی جیت ہے بہت جلد بانی چیئرمین اور دیگر گرفتار رہنما بھی عوام کے درمیان ہوں گے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمر رشید بھٹی نے کہا کہ رائے ونڈ کی عوام کو 30سال سے زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ،مسلم لیگی دور حکومت میں شہر یوں کو پینے کے صاف پانی،سفری سہولیات،سیوریج،پارکس اور کھیل کے میدان نہ دینا مسلم لیگی نمائندوں کی بدنیتی تھی،رائے ونڈ کی 10لاکھ عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو مسلم لیگی قیادت اپنے رہائشی شہر کی حالت زار نہیں بدل سکی وہ ملک کی حالت کیسے بدلے گی،رائے ونڈ شہر میں کوئی بوائز ہائی سکول سمیت ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ تک موجود نہیں،شہر کی بچیاں زیور تعلیم کیلئے دوردراز کے علاقوں کا سفر کرنے پر مجبور ہیں ،شٹل ٹرین،سپیڈو بس سمیت دیگر سفری سہولیات کی عدم فراہمی سے لاکھوں شہری سفری مشکلات کا سامنا کررہے ہیں،رائے ونڈ کو تھرپارکر بنا دیا گیا ہے ،شہری پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف رائے ونڈ شہر کی محرومیوں کا ازالہ کرے ،چودھری پرویز الٰہی نے رائے ونڈ شہر کو سڑکوں کا بہترین نیٹ ورک دیا جس کی بدولت آج رائے ونڈ شہر سمیت ملحقہ علاقوں کی عوام سکون دہ سفر کررہے ہیں۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں