آ ل پاکستان انٹر پرووینشل ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز،فائنل چار جون کو ہوگا

منگل 31 مئی 2022 19:36

آ ل پاکستان انٹر پرووینشل ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز،فائنل چار جون کو ہوگا
راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2022ء) آ ل پاکستان انٹر پرووینشل ہاکی ٹورنامنٹ اکتیس مئی بروز منگل سے خان اشرف سپورٹس کمپلیکس پوٹھی بالا میں شروع ہو گیاہے ٹورنامنٹ پانچ روز جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ چار جون کو ہوگا اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ایک ایک منتخب ٹیم اسلام آباد کی ٹیم اور منقسم ریاست جموں کشمیر کے دونوں خطوں ازاد کشمیر اور شمالی کشمیر (گلگت بلتستان)کی ایک ایک ٹیم شرکت کر رہی ہیں راولاکوٹ کے گاؤں پوٹھی بالا میں سابق وزیر خان اشرف ایڈوکیٹ مرحوم سے منسوب یہ واحد ہاکی سٹیڈیم ہے جہاں بین الاقوامی میعار کی آ سٹروف نصب ہے مشرف دور میں اس وقت کے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر جنرل عزیز نے پونچھ ہاکی ایسوسی ایشن کے اس وقت کے نماہندگان شریف خان منظور خان مرحوم شاہد مختار آ صف اشرف سے ملاقات کے بعد جدید آ سٹروٹرف منظور کروا کر دی تھی اس جدید آ سٹروٹرف پر پاکستان سطح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر راولاکوٹ میں ہاکی کے شائقین میں زبردست خوشی کا منظر پایا جا رہا ہے

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں