ڈی جی انڈسٹریز کا بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر راولپنڈی کا دورہ

بدھ 24 جنوری 2024 17:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2024ء) ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میئرز آصف علی فرخ نے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں قائم بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ منیجر بی ایف سی شبانہ نذیراسسٹنٹ کمشنرایچ آرنے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر چیف انجینئر آر ڈی اے محمد انور باران نے بی ایف سی کے حوالے سے ڈی جی انڈسٹریزآصف علی فرخ کو بریف کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی انڈسٹریز نے بی ایف سی کے عمل اور طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوے جاری آپریشنز کی نگرانی کی اور آر ڈی اے و بی ایف سی کے کام کو سراہا۔ اس موقع پر چیف انجینئر آر ڈی اے محمد انور باران، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ملک غنضفرعلی اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس خواجہ ارشد جاوید، ڈی او (آئی پی ڈبلیو ایم) عبدالقدوس طور، بزنس فیسلی ٹیشن آفیسرسیدہ ردا سلطان اور دیگر افسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں