راولپنڈی،نصیر آباد پولیس کی کارروائی ،لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 23:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق نصیرآباد پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم بلاول نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والدکی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم بلاول کو گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، زیادتی، ہراسمنٹ اورتشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں