راولپنڈی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر9 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

پیر 29 اپریل 2024 23:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی9ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم فیصل سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن،01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،01پستول 9mmمعہ ایمونیشن،ملزم حسیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،رتہ امرال پولیس نے ملزم دانیال سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم زبیر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم عاطف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم حسنین سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم تیمور سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم عامر سی01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عبدالوحید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں