راولپنڈی،ریس کورس پولیس کی کارروائی ،2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار

قبضہ سے چوری شدہ 5 موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

پیر 29 اپریل 2024 23:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کوگرفتارکرکے چوری شدہ 5 موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی2رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت محسن جاوید اور زبیر کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 5 موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزمان موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں