بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ،ْ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے ،ْ ترجمان پاک فوج

پاکستان ایٹمی قوت اور جنگ کیلئے تیار ہے، کسی بھی قسم کا ایڈوانچر ہوا تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ،ْپاکستان کی آج بھی آفر ہے ،ْآئیں میز پر بیٹھ کر بات چیت کریں ،ْ میجر جنرل آصف غفور بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے ،ْ عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے جنگ کی باتیں کررہی ہے ،ْ امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ،ْ امن کو خراب نہیں ہونے دینگے ،ْ پاکستان کبھی مذاکرات سے نہیں پیچھے نہیں ہٹا ،ْ ہمیشہ بھارت ہی بھاگا ہے ،ْ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت اپنی پارلیمنٹ میں نہیں دے سکا، انڈیا جتنی بھی کوشش کرلے ،ْ جھوٹ ہمیشہ جھوٹ ہی رہے گا ،ْڈی جی آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:07

بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے ،ْ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے ،ْ ترجمان پاک فوج
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے ، پاکستان ایٹمی قوت ہے اور جنگ کیلئے تیار ہے ، کسی بھی قسم کا ایڈوانچر ہوا تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ،ْپاکستان کی آج بھی آفر ہے ،ْآئیں میز پر بیٹھ کر بات چیت کریں ،ْ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے ،ْ عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے جنگ کی باتیں کررہی ہے ،ْ امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ،ْ امن کو خراب نہیں ہونے دینگے ،ْ پاکستان کبھی مذاکرات سے نہیں پیچھے نہیں ہٹا ،ْ ہمیشہ بھارت ہی بھاگا ہے ،ْ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت اپنی پارلیمنٹ میں نہیں دے سکا، انڈیا جتنی بھی کوشش کرلے ،ْ جھوٹ ہمیشہ جھوٹ ہی رہے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے ایک انٹرویومیں بھارتی آرمی چیف کے بیان کو غیر ذمہ درانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ری الانمنٹ ہو رہی ہے اور بہت سے ممالک سے ہمارے تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے اسی لئے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے جنگ کی باتیں کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک چل رہی ہے اور یہ تیسری نسل ہے جو قربانیاں دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کشمیر میں عسکریت پسندی ہے وہ سیاسی تحریک ہے جسے وہ دبا نہیں پا رہے جبکہ بھارت میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے امن کیلئے قربانیاں دی ہیں اور امن کو خراب نہیں ہونے دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کیلئے تیار نہ ہو لیکن ہم جنگ کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے کہا کہ پاک فوج ایک تجربہ کار اور بہادر فوج ہے اور ہم جنگ کیلئے ہمہ وقت تیارہیں اور کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھر پور جواب دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے صبر کا امتحان لیا تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس پر بھارت رضا مندی ظاہر کر کے پیحھے ہٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی آج بھی پیشکش ہے آپ آئیں اور میز پر بیٹھ کر بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنایا گیا لیکن پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے پارٹ آف پرابلم کہا جاتا تھا اب پاکستان پارٹ آف سیلوشن ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن کے الزامات پر تنقید کا سامنا ہے لیکن بھارتی حکومت نے حالات کا رخ موڑنے کیلئے پاکستان دشمنی کا بیانیہ اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں امن قائم کیا ہے ۔ ہمیں پتہ ہے کہ امن پسندی کی کیا قیمت ہے اور ہم امن پسندی کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر ایک فوجی کی لاش بے حرمتی کا الزام لگایا گیا ہے ہم نے کسی فوجی کی لاش کی کبھی بے حرمتی نہیں کی چاہے وہ دشمن ملک کا ہویا کوئی اور ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے واضح کیا کہ بھارت ایسی حرکت نہ کرے جس سے خود بھارت کا نقصان ہو اور خطے کو بھی پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امن ہو گا تو دنیا ترقی کریگی جس سے پاکستان اور بھارت سمیت سب کو فائدہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے وہ کبھی مذاکرات سے نہیں بھاگا ،ْ آج بھی پاکستان مذاکرات کی بات کر رہا ہے لیکن بھارت ٹکٹوں کا بہانہ بنا کر بھاگ رہا ہے ۔ پاکستان نے جب بھی مذاکرات کی بات کی اس سے ہمیشہ بھارت ہی بھاگا ہے ،ْ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جھوٹ کو جتنا بھی سچ بنانے کی کوشش کریں وہ جھوٹ ہی رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز ہوئی ہی نہیں ہے اس کا کیا جوا ب دیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پہلے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونک رچایا اور وہ اپنی ہی پارلیمنٹ کو ثبوت نہیں دے سکا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں