جنرل قمرجاوید باجوہ کا وژن امن، استحکام اورترقی ہے، ترجمان پاک فوج
کیا ہی بہترہوتا، انڈین آرمی چیف بھی جنرل قمرجاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کرتے، جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کیلئے پاکستان دشمنی کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 فروری 2019 18:41
(جاری ہے)
میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وژن کی تقلید کیلئے پاکستان دشمنی کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔ واضح رہے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق سوال پرانکشاف کیا کہ میں پاکستان کے آرمی چیف کی ہر لحاظ سے تقلید کرتا ہوں۔
جنرل باجوہ جو کہتے ہیں میں سنتا ہوں، میں مکمل طور پر فیڈ بیک لیتا ہوں، میں اس بات کا بھی علم رکھتا ہوں کہ وہ کہاں کا دورہ کر رہے ہیں ۔ میں اُن کو ہر انداز میں فالو کرتا ہوں۔ وہ پاکستان کے آرمی چیف ہیں اور مجھے اُن کو فالو کرنا بھی پڑتا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روزچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پرچری کوٹ اور باگسرسیکٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔آرمی چیف کو فارمیشن کمانڈرز نے ایل اوسی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔آرمی چیف نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کے بلند جذبے اور تیاری کی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے۔پاکستان کسی کے دباؤ میں آنے والا ملک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خوف زدہ ہیں اور نہ مجبور ہیں۔کسی کی دھمکیوں اوردباؤسے مرعوب نہیں ہوں گے۔کسی بھی جارحیت اورمہم جوئی کا اسی شدت سے جواب دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی، جنرل سید عاصم منیر
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع ..
راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر ای کامرس سیمینار
اسلام آباد پولیس وفد کا تھانہ بنی کا دورہ، ایس ایچ اوتھانہ بنی انسپکٹر تہذیب الحسن نے اسلام آباد پولیس ..
راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار
راولپنڈی، پولیس کی جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی
منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کا الزام ثابت
راولپنڈی، پولیس کی2الگ الگ کاروائیوں میں بنک ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6ملزمان ..
راولپنڈی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کااختتام پذیر
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار