پی ٹی ایم کارکنان کومذموم مقاصد کیلئےاُکسایا جا رہا ہے، ترجمان پاک فوج
پی ٹی ایم کے معصوم کارکنان کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، چند افراد مذموم مقاصد کیلئے انہیں ریاستی اداروں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور
ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مئی 2019 21:50
(جاری ہے)
دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس افسوسناک واقعے میں ایک جتھے کی شکل میں افواج پاکستان کی چیک پوسٹ پر حملہ آور ہو کر دہشت گردوں کو چھڑانے کی کوشش کی گئی، یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب چین کے نائب صدر پاکستان کی موجودہ قیادت اور عوام کے ساتھ جڑے ترقی و خوشحالی کے مشن کو تقویت دینے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت ایک ایسا ماحول پیدا کیا گیا جہاں سے کچھ شرپسند عناصر مسلسل پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ، نو گو ایریا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے وہ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے قبائلی علاقوں میں جا کر قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھا، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ان کو مرکزی سیاسی نظام کے اندر حصے دار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل احسن طریقے سے چل رہا تھا اور علاقے کی تعمیروترقی کے لیے انقلابی اقدامات ہو رہے تھے، وزیراعظم عمران خان کی بصیرت کی روشنی میں قبائلی علاقوں میں تعمیروترقی کے عمل کو تیز کیا جا رہا تھا اور انشااللہ اس عمل کو مذید تیز بھی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان علاقوں میں جہاں سے بارود کی بدبو آتی تھی وہاں انہوں نے پھولوں کی خوشبو کو مہکنے پر مجبور کیا اور وہاں وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے قبائلی عوام کے ان تمام حقوق کی طرف مثبت پیشرفت کا آغاز ہوا، اب جس استقامت، جرات، صبر اور عظیم جذبہ حب الوطنی سے قبائلی عوام نے مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا ، آج انہیں آئینی و جمہوری حقوق اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات ملنے کا وقت آیا تو یہ کچھ شرپسند عناصر اس ترقی و خوشحالی کے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی، جنرل سید عاصم منیر
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع ..
راولپنڈی وومین چیمبر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر ای کامرس سیمینار
اسلام آباد پولیس وفد کا تھانہ بنی کا دورہ، ایس ایچ اوتھانہ بنی انسپکٹر تہذیب الحسن نے اسلام آباد پولیس ..
راولپنڈی،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار
راولپنڈی، پولیس کی جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی
منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کا الزام ثابت
راولپنڈی، پولیس کی2الگ الگ کاروائیوں میں بنک ڈکیتی، سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری میں مطلوب 6ملزمان ..
راولپنڈی پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کااختتام پذیر
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار