تحریک لبیک پاکستان نے بجٹ کو مسترد کردیا

عوام کو بجٹ سے بہت توقعات وابستہ تھیں مگر ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ٹیکس میں اضافہ غریب عوام کی کمر توڑ دے گا ریاست مدینہ کے دعویداروں نے موجودہ بجٹ میں غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ، پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری

جمعرات 13 جون 2019 00:17

تحریک لبیک پاکستان نے بجٹ کو مسترد کردیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بجٹ سے بہت توقعات وابستہ تھیں مگر ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ٹیکس میں اضافہ غریب عوام کی کمر توڑ دے گا ریاست مدینہ کے دعویداروں نے موجودہ بجٹ میں غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا اور کم از کم 17500 تنخواہ میں چار افراد کا بجٹ بناکردیکھائیںسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ اور عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کی مشکلات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مولانا محمد عبداللطیف قادر ی کیانی، مولانا محمد شفیق قادری،حاجی طاہر محمود چوہدری، صاحبزادہ مشتاق احمد و دیگر سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ قوم ناموس رسالت کے غداروں کا ساتھ دینے کی سزا بھگت رہی ہے مہنگائی بیروزگاری بدامنی سے نجات کا واحد راستہ نظام مصطفی کانفاذ ہے زرداری کی گرفتاری کے فورا بعد میڈیکل چک اپ جبکہ پولیس کریک ڈائون میں پکڑے جانے والے عالم علامہ مفتی منیراحمد نعمانی شہید رحمتہ اللہ علیہ کو جلے ہوئے پاوں کے باوجود دوماہ تک مسلسل بغیر ٹریٹ منٹ کے رکھنا جسکے سبب انکی شہادت ہوئی یہ دوہرا معیار ہے اس ثابت ہوتا ہے کہ ریاست میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ مذہبی حوالے سے کسی قسم کی گفتگو کرنے سے پہلے وزیر مذہبی امور مولانا نورالحق قادری سے ضرور رہنمائی لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں ایسے میں حکومت کا فرض ہے کہ ان پر بوجھ ڈالنے کے بجائے ریلیف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں