ایس ایس پی آپریشنز کی جینڈر بیسڈ وایلنس اور ایس ایس او آئی یوبارے بریفنگ

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جینڈر بیسڈ وایلنس (GBV)اور ایس ایس او آئی یو(SSOIU)کے حوالے سے بریفنگ دی ،بریفنگ میں ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی ایڈمن،جینڈر بیسڈ وائلنس انچارج،ایس ایچ اووومن،SSOIUکیانچارجز،وکٹم سپورٹ آفیسر اورانچارج برانچز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز می جینڈر بیسڈ وایلنس (GBV)اور ایس ایس او آئی یو(SSOIU)کے حوالے سے بریفنگ دی،بریفنگ میں ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی ایڈمن،جینڈر بیسڈ وائلنس انچارج،ایس ایچ اووومن، SSOIU کیانچارجز،وکٹم سپورٹ آفیسر اورانچارج برانچزنے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنزنے خواتین،بچوں اور ٹرانسجینڈرسے متعلق جرائم پر پولیس کا رسپانس اور پراگرس کا جائز ہ لیا،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغرنے کہاکہ خواتین،بچوں اورٹرانسجینڈر پر تشدد، زیادتی اورہراسمنٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین بچوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، معاشرہ کے اس کمزور طبقہ کے ساتھ کسی پریشانی میں پولیس کی جانب سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں، 15کال،وومن سیفٹی ایپ،پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے استعمال پر فوری طور پر رسپانس دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں