کلرسیداں،گورنمنٹ پرائمری سکول جھلہ جندراہ میں ایک ماہ سے بجلی کی بندش، ننھے طلبہ ،طالبات بلبلا اٹھے،احتجاج

جمعرات 8 ستمبر 2022 20:22

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2022ء) گورنمنٹ پرائمری سکول جھلہ جندراہ میں ایک ماہ سے بجلی کی بندش، ننھے طلبہ ،طالبات بلبلا اٹھے۔

(جاری ہے)

یوسی نلہ مسلماناں کے دوردراز گاؤں میں گورنمنٹ پرائمری سکول جھلہ جندراہ کا ٹرانسفارمر گذشتہ ایک ماہ سے خراب پڑا ہے، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بچے بلک اٹھے اور اس ماحول میں بچوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا دشوار ہو چکا ہے،سکول کے طلبہ وطالبات احتجاج پر مجبور ہو گئے۔انہوں نے پلے کارڈ اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں