آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

دفاعی صنعت کے جاری منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 19 جولائی 2017 20:24

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء)چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متعلقہ حکام کو دفاعی صنعت کے جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ملکی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا،جہاں پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور دفاع کے موجود اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی جس پر آرمی چیف کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف نے انڈسٹری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں دفاعی صنعت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے تاکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جاسکی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں