راولپنڈی،جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا

پیر 29 اپریل 2024 23:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزاسنا دی، مجرم ذر بابر کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سی1500گرام چرس برآمد ہونے پررتہ امرال پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں