عمران خان کو کچھ پتہ نہیں ہوتا وہ صرف دعوے کرتے ہیں ، خواجہ آصف

حکومت دیوالیہ ہوچکی ہے ، موجودہ حکومت برسر اقتدار رہنا پاکستان کی تباہی کا باعث بنے گا ، افطار ڈنر سے خطاب

جمعرات 23 مئی 2019 00:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ اصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کچھ پتہ نہیں ہوتا وہ صرف دعوے کرتے ہیں پھر چند لمحوں کے بعد بدل جاتے ہیں حکومت دیوالیہ ہوچکی ہے موجودہ حکومت کا برسراقتدار رہنا پاکستانکی تباہی کا باعث بنے گا۔ افطا ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے جمہوریت کے سفر میں مصیبتیں برداشت کیں۔

راجہ قمر الاسلام اور حنیف عباسی نے بھی قید کاٹی 25 سلا قید سننا ہمت کی بات ہے کاٹنا تو بہت مشکل کام ہے نواز شریف پر ابھی مشکل وقت ختم نہیں ہوا۔ ان کی بیٹی اور داماد نے جیل کاٹی او رہماری قیادت نے اقتدار گنوایا ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب عوام کی حاکمیت یا فرد واحد کی نہیں نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج پنجاب سمیت پورے ملک میں کیا جائے اور مہنگائی میں پسنے والے افراد کے ساتھ کھڑے ہوں وزیراعظم عمران خان کو کچھ پتہ نہیں ہوتا وہ صرف دعوے کرتے ہیں لیکن پھر چند لمحوں بعد بدل جاتے ہین ان کو معلوم ہی نہیں ہے کہ رمضان میں لوگوں کا جینا کیسے مشکل ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں لیکن حکومت دیوالیہ ہوچکی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جنگ ایوان اور سرکوں پر لڑی جائے گی اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے ہر گزرتے دن کے ساھ ملکی معیشت تباہی کا شکار ہورہی ہے اگر ہم باہر نہ نکلے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی موجودہ حکومت کا برسراقتدار رہنا پاکستان کی تباہی کا باعث بنے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں