عمران نیازی نے کشمیرکیلئے عالمی شیطانوں سے تو قعات لگا رکھی ہیں،ڈاکٹرطارق سلیم

ٹرمپ نے مودی کے جلسے میں شریک ہوکرواضح بتادیا اس کی حمایت کس پلڑے میں ہے سیدمودودیؒ نے اسلامی امہ کو سیاسی اسلام کا ویژن دے کر بتایا کہ اسلام اورسیاست الگ نہیں ہیں

پیر 23 ستمبر 2019 13:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ عمران خان نے ٹرمپ اورعالمی شیطانوں سے تو قعات لگا رکھی ہیں کہ وہ کشمیر ان کی جھولی میں ڈال دیں گے لیکن ٹرمپ نے نریندرمودی کے جلسے میں شریک ہوکرواضح بتادیا کہ اس کی حمایت کس کے پلڑے میں ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے پی پی 16کے اجتماع ،سیدمودودیؒ کے یوم وفات پرمنعقد تقریب اوربھمبر میںکشمیربچائوریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجتماع سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمدعثمان آکاش ،امیرسٹی ڈسٹرکٹ سیدعارف شیرازی ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،ضلعی سیکرٹری سیدعزیرحامد،امیرزون سیدارشد فاروق سمیت ارکان وکارکنان شریک تھے ،قبل ازیں امیرصوبہ نے زون کے ارکان سے ازسررکنیت کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ سلامتی کونسل اوراقوام متحدہ کی کشمیرکازپر20سے زائد قرارداو ں سے نہیںمظلوم کشمیری عوام کی عملی فوجی مددسے ایک کروڑ محصورانسانوں کوآزادی ملے گی،کشمیراورپاکستان کا ہرنوجوان اورشہری جذبات سے لبریزہے ریاست پاکستان کواپنی شہ رگ کی آزادی کیلئے عملی مددکاواضح اعلان کرنا چاہیے پوری کشمیری اورپاکستانی قوم سمیت دنیا بھرکے مسلمان اس فیصلے کی پشت پرہوں گے۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ سیدابولاعلیٰ مودودیؒ نے پاکستان کواسلامی آئین دیا، ان کی تصنیف دینیات کا 46زبانوں میں ترجمہ ہوا،سینکڑوں لوگوں نے اسے پڑھ کراسلام قبول کیا ،سیدمودودیؒ نے سیاسی اسلام کا ویژن دیا انھوں نے دنیا کوبتایا کہ جس طرح نمازروزہ حج عبادت ہے اللہ کے قائم کردہ قوانین کے تحت کی جانے والی سیاست بھی اسی طرح عبادت ہے،سید مودودی ؒ جیل میں امامت سے فارغ ہوئے توفوجی افسرنے کھڑ ے کھڑے کہا آپ کو قادیانی مسئلہ کتاب لکھنے پرسزائے موت دی گئی اگرچاہیں تووقت کے حکمران سے رحم کی اپیل کرسکتے ہیں اس وقت انھوں نے تاریخی الفاظ کہے کہ میں دنیا والوں سے رحم کی اپیل کوجوتے کی نوک پررکھتا ہومیری جورات قبرمیں ہے وہ کوئی حکمران باہرنہیں رکھ سکتا اوراگرابھی میری زندگی کی سانسیں باقی ہیں تودنیا کی تمام باطل قوتیں مل کربھی مجھے موت نہیں دے سکتی ،قادیانیوں کے خلاف بانی جماعت اسلامی نے پھانسی کا پھندا چومنا توگوارہ کیا لیکن کسی طاغوتی شیطان کے سامنے کمزوری دکھائی نہ ہی ان کے عزم میں کوئی کمی آئی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں