انجمن فیض الاسلام کے زیر اہتمام شہر بھر کے بوائز و گرلز سکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ تقریری مقابلے اختتام پذیر

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) انجمن فیض الاسلام کے زیر اہتمام شہر بھر کے بوائز و گرلز سکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ تقریری مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں ․ گذشتہ روز بوائز سکولوں کے طلباء نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر پر اثر تقاریر کیں ․ انجمن کے سابق صدر قاضی سید صغیر الحق کے صاحبزادے قاضی سید نعیم الحق اس موقع پر مہمان خصوصی تھی․ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرچوہدری سعید نے کی جبکہ صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں، انجمن کے سنئیر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ، نائب صدرمحترمہ اظہار فاطمہ ، تعلیمی کمیٹی کے چئیرمین پروفیسر رفیق چوہان ، فیض الاسلام ماڈل سیکنڈری سکول برائے طلباء کے پرنسپل غلام جیلانی ، فیض الاسلام ماڈل سکول برائے طالبات کی ہیڈ مسٹریس مسز نسیم نازنین ،مقابلے میں شریک سکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء کی بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ․قاضی سید نعیم الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت طیبہ بہت وسیع موضوع ہے جو سخن سے بڑھ کر عمل سے تعلق رکھتا ہے ․ ہمیں محبت رسول ﷺ کیلئے اپنے خود ساختہ معیارات و پیمانوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ․ دعوے تو بہت ہیں اور بہت بلند ہیں مگر کیا ہم ان کی پیروی بھی کرتے ہیں اور کیا محبت کے معیار کے مطابق اتنے فرمانبردار ہیں جتنا کہ حکم دیا گیا ․قاضی سید نعیم الحق نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ظاہری محبت تو ابو لہب بھی بہت زیادہ کرتا تھا اوراس نے نہ صرف آپ ﷺ کی بعثت کی خبر سنانے والی اپنی لونڈی کو آزاد کر دیابلکہ لوگوں کو کپڑے بھی تقسیم کئے ․ اتباع سے عاری ابو لہب کی یہ محبت اسے کوئی فائدہ نہ دے سکی اور وہ جہنمی ہو گیا ․ اسی طرح محبت کا جو معیار اور پیمانہ ہم نے مقرر کر رکھا ہے اس میں بھی اتباع اور فرمانبرداری کی شدید کمی ہے ․ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ سچی محبت کے لوازمات میں اتباع بنیادی چیز ہے اور یہی ایمان کی بنیاد ہے ․ انہوں نے مختلف قرآنی آیات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ عقیدت و محبت اور وابستگی کیلئے زبان سے ہم جو اظہار کرتے ہیں اس کو دل سے تسلیم کرنے کی صرف اور صرف ایک صورت ہے اور وہ صورت اتباع رسول ﷺ ہے اور اسی کو قرآن نے مکمل ایمان اور یقین کامل قرار دیا ہے ․ صدر انجمن محمد صدیق اکبر میاں نے خطابکرتے ہوئے کہا کہ عبادات ہمیں اچھا انسان بننے کا درس دیتی ہیں مگرعبادات کے باوجود ہم اخلاقی انحطاط کا شکار ہیں ․۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں