راولپنڈی ،اختیارت سے تجاوز پرسی پی او کا نوٹس ،02پولیس اہلکار معطل چارج شیٹ جاری

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) اختیارت سے تجاوز پرسی پی او کا نوٹس ،02پولیس اہلکار معطل چارج شیٹ جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نبیل احمد، ایلیٹ فورس اہلکار عطاء الرحمن کا شہری ابراہیم کے ساتھ لڑائی جھگڑا کے معاملہ پر تفتیش کے سلسلہ میں چوکی گرجا آئے ، پولیس اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے شہری سے ناروا سلوک کیا ، معاملہ نوٹس میں آنے پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایلیٹ فورس کانسٹیبل عطاء الرحمن اورپولیس کانسٹیبل نبیل احمد کو معطل کر تے ہوئے ان کو چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا،اس موقعہ پر سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی پولیس بد عنوانی اور شہریوں سے ناروا سلوک پر زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل پیراہے، قانون سب کے لیے برابر ہے،اور اُس کے بلاتفریق نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شہریوں سے پولیس اہلکاروں کا ایسا طرز عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او نے مزید کہا کہ محکمہ کے وقا ر کو مسخ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اورمحکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں