ہم سب کو ڈینگی ایس او پیز پر عمل کر کے ذمہ دار شہری کا ثبوت دینا ہو گا،ڈاکٹر سجاد محمود

منگل 16 اپریل 2024 20:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سجاد محمودڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایپیڈیمکس پریوینشن اینڈ کنٹرول ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈھوک منشی کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کوانسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلے میں سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلے میں سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ہم سب کو ڈینگی ایس او پیز پر عمل کر کے ذمہ دار شہری کا ثبوت دینا ہو گا۔عوام انسداد ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ڈینگی وائرس سے بچا جا سکے، انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلے میں انسداد ڈینگی ٹیموں کی جانب سے ٹیکسلا میں عوام میں آگاہی پینفلٹس تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد پینفلٹس کے ذریعے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔دوسری جانب فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں ہے۔ ہم سب کو ڈینگی ایس او پیز پر عمل کر کے ڈینگی سے خود کو بچانا ہو گا۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں