راولپنڈی،فائرنگ کے دوران2ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پیر 29 اپریل 2024 23:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) تھانہ روات کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران2ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 02ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے،ملزمان سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد ہوا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ہلاک ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے،ملزمان کے دیگر فرارساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغرنے روات پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں