بیول انٹرنیشنل ہسپتال میں جاری رہنے والے ہرنیہ کیمپ اختتام پذیر ، سینکڑوں مریض مستفید ہوئے

پیر 29 اپریل 2024 22:37

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) کلرسیداں کے نواحی علاقے بیول انٹرنیشنل ہسپتال میں جاری رہنے والے ہرنیہ کمیپ اختتام پذیر ہو گیا، سینکڑوں مریض مستفید ہوئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دس سال سے یہ کیمپ جاری ہے، ہر سال انگلینڈ سے ماہر سرجن کی ٹیم پاکستان آتی ہے اور تمام مریضوں کے مکمل فری اپریشن کیے جاتے ہیں، اس سال دنیا کے مایہ ناز سرجن ٹونی فاکس جن کی مقبولیت پوری دنیا میں ہے وہ بھی اس فری کیمپ میں شامل ہوئے اور مریضوں کے آپریشن کیے۔

ماہر سرجن، ٹونی فاکس نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں یہاں کے لوگ مہمان نواز اور خوش اخلاق ہیں اور ڈاکٹر عتیق الرحمن کی اپنے علاقے کے عوام کے لیے بہت اچھی کاوش ہے ۔ڈاکٹر عتیق الرحمن چیئرمین بیول انٹرنیشنل ہسپتال نے بتایا کہ ہرنیہ کے فری کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہر سال آنے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں