شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف 9 مئی مقدمات، اے ٹی سی جج کی مزید سماعت سے معذرت

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف 9 مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری، شبلی فراز، شہریار آفریدی، زرتاج گل، راجہ بشارت، زین قریشی اور شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معزز جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے۔عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔جج ملک اعجاز آصف نے اپنے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا بتا کر مزید سماعت سے معذرت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں