دیہی مرکز کی اپ گریڈیشن کی رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل جمع کروائی جائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

پیر 29 اپریل 2024 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو نے کہاکہ دیہی مرکز کی اپ گریڈیشن کی رپورٹ آئندہ اجلاس سے قبل جمع کروائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں تمام ہاوسنگ سوسائٹیز میں موجود سرکاری زمین کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ ضلع بھر میں کھیوٹ 94 فیصد مکمل طور پر فعال ہیں 6 فیصد بلاک کھیوٹ ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں ڈیجیٹل خسرہ گرداوری 100 فیصد مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلع راولپنڈی میں ٹوٹل موضع جات کی تعداد 1056 ہیں جن میں سے 898 کمپیوٹرائزڈ اور 158 موضع جات مینول ہیں، مینول موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ پر کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ نبیل ریاض سندھو نے کہاکہ ہفتے کے روز ہونے والے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی طرف سے دی جانے والی ہدایت پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اسسٹنٹ کمشنرز کو ایس ایم بی آر کی طرف سے دی جانے والی ہدایت پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں