جدید ترین ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے عوام کے لیے تحفہ ہوگا ، انجینئر قمر الاسلام راجہ

پیر 29 اپریل 2024 21:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین کوارڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہسپتال کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں انجینیئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ صحت اور تعلیم پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کو کم از کم وقت میں فعال کرنے کی ہدایت۔انجینئر قمرالاسلام راجہ نے علی الصبح ہولی فیملی ہسپتال میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ، اے ایم ایس، ایس ای بلڈنگز، ایکسین بلڈنگز، انجینیئرنگ کنسلٹنٹس اور دیگر افسران کے ہمراہ تمام بلاکس کا تفصیلی اندرونی و بیرونی معائنہ کیا متوقع مسائل اور نقائص کا جائزہ اور دور کرنے کے لئے بروقت اقدامات کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پھر تین گھنٹے طویل میٹنگ میں دستیاب بجٹ، پرانے اور نئے مجوزہ پی سی ون کی ہر شق کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد انتظامی اور انجینیئرنگ مسائل پر دونوں اطراف کی آرا کی بنیاد پر way forward کا تعین۔ ائر کنڈیشننگ سسٹم، مریضوں کے لئے Bio medical gases کی موثر فراہمی اور فول پروف الیکٹرک سسٹم کے حوالے سے فیصلے۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت۔

ہسپتال انتظامیہ کی رائے کی روشنی میں مستقبل کی متوقع ضروریات کے حوالے سے فوری طور پر نئی فیزیبلٹی اور پی سی ون بنانے اور منظوری حاصل کرنے کا فیصلہ۔ تعمیراتی کمپنی کی طرف سے بعد از تکمیل ایک سال میں کسی قسم کے نقش کو دور کرنے کی یقین دہانی حاصل کرنے کا فیصلہ۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو بکھرے ہوئے کام کو تیز ترین مرحلوں میں سمیٹنے اور جولائی میں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ہدایت۔ ایک نیا اور جدید ترین ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے شہریوں کے لئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی طرف سے پہلا تحفہ ہوگا اور اس کے بعد روات ہسپتال انشااللہ دوسرا تحفہ ہو گا۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں