انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

منگل 26 مارچ 2024 18:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں (کل) بدھ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ آئی ایم پی سی سی اور آئی ایم سی بی ( ایف سیون تھری) جبکہ دوسرا میچ آئی ایم سی بی ( ایف ٹین تھری) اور آئی ایم سی بی چک شہزاد کے مابین کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، بدھ کے روز پہلے میچ میں آئی ایم پی سی سی اور آئی ایم سی بی ( ایف سیون تھری) کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، اسی روز دوسرا میچ آئی ایم سی بی ( ایف ٹین تھری) اور آئی ایم سی بی چک شہزاد کے مابین کھیلا جائے گا ، دونوں میچ مسام کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل کھیلے گی ، ٹورنامنٹ کا فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا ، جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا ، میچوں کے دوران پی سی بی کے سلیکٹرز کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں