ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، دو دہشتگرد جہنم واصل

اتوار 28 اپریل 2024 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی یس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں