ملازمین عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لیے دیانتداری اور تندہی سے کام کریں،ڈی جی آر ڈی اے

اتوار 28 اپریل 2024 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے آر ڈی اے کے تمام ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لیے دیانتداری اور تندہی سے کام کریں۔ آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ آر ڈی اے کےمختلف امورکی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کی۔

ڈی جی آر ڈی اے نے ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای کو ہدایت کی ہے کہ وہ رہائشی و تجارتی عمارتوں کی تعمیر کے بارے میں عام لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے غیر قانونی اورغیر مجاز تعمیرات، تجاوزات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ای ایم ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت دی کہ وہ آر ڈی اے کے تحت آنے والے علاقے میں عوام الناس کی جائیدادوں کی منتقلی کے لیے تیزی سے کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کے لیے بلا تفریق کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈی جی آر ڈی اے نے تیز رفتار اور معیاری کام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جاری کاموں کو تیز رفتار بنیادوں پر انجام دینے کی ہدایت دی اور آر ڈی اے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ کو سخت محنت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کام کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے تو اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام الناس کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہمیں کام کے وقت میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہیے۔ ڈی جی آر ڈی اے نے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے متعلقہ افسران کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔ منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں میں پلاسٹک بیگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے اویس منظور تارڑ، چیف انجینئرآرڈی اے محمد انور باران، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آصف محمود جنجوعہ، ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ جمشید آفتاب، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر شجاع علی، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ملک غضنفر علی اعوان، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ شہزاد گوندل، ڈائریکٹر انجینئر محمد کامران، ڈپٹی ڈائریکٹر فنا نس محمد جنید تاج بھٹی اور آر ڈی اے کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں